اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کراچی کے حلقہ این اے دوسوپچاس کے تمام پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، این اے ستاون میں دوبارہ گنتی کی بھی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس فخر الدین جی ابراہیم کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران مولوی اقبال حیدر کی درخواست کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے این اے دو سو پچاس کے تینتالیس حلقوں میں انیس مئی کو دوبارہ پولنگ کا حکم دے رکھا ہے جبکہ مولوی اقبال حیدر نے درخواست دائر کی تھی کہ حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔ ایم کیو ایم کے فاروق ستار، بابر غوری، روٴف صدیقی ، تحریک انصاف کے عارف علوی، آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری سندھ بھی الیکشن کمیشن میں موجود تھے۔ این اے ستاون سے تحریک انصاف کے امیدوار اسحاق خاکوانی نے حلقے میں دوبارہ گنتی سے متعلق درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کردی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق خاکوانی کا کہنا تھا انہیں پچپن ہزار ووٹ ملے ہیں، دھاندلی کرکے مخالف امیدوار کو جتوایا گیا
تبصرے بند ہیں.