رواں مالی سال پاکستانی روپیہ کمزور رہا

لاہور: رواں مالی سال کے دوران اہم کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کمزور ہوا۔ ڈالر پانچ روپے بیاسی پیسے، پاؤنڈ اکیس روپے ستتر پیسے جبکہ کویتی دینار کی قدر میں تیئس روپے پچاسی پیسے اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری تک روپے کی قدر چوبیس کرنسیوں کے مقابلے میں کم جبکہ نو کرنسیوں کے مقابلے میں بڑھ گئی۔ اس دوران یورو کی قدر میں بارہ روپے انہتر پیسے، سوئس فرانک گیارہ روپے پینتیس پیسے، نیوزی لینڈ ڈالر میں آٹھ روپے بائیس پیسے اضافہ ہوا۔ ارجنٹائن پیسوکے مقابلے میں پاکستانی روپیہ انتیس فیصد جبکہ ترکش لیرا کے مقابلے میں دس فیصد بڑھا۔

 

تبصرے بند ہیں.