رواں سال پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت میں سترہ فیصد اضافہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت بڑھ گئی، رواں مالی سال کے دوران باہمی تجارت میں سترہ فیصد اضافہ ہوا۔

لاہور: اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک دونوں ہمسائیہ ممالک میں تجارت کا حجم ستاون کروڑ انتالیس لاکھ ڈالر رہا۔ دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے سیکرٹریز تجارت کے درمیان سولہ ماہ کی مدت کے بعد دوبارہ ملاقات ہو رہی ہے جس میں تجارت کو بڑھانے کے لئے سفارشات مرتب کی جائے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان اس وقت سمندری راستے کے ذریعے چھ ہزار سے زائد مصنوعات جبکہ زمینی راستے کے ذریعے صرف ایک سو سینتیس مصنوعات کی تجارت کی اجازت ہے جبکہ بارہ سو نو اشیاء منفی لسٹ میں شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.