بیرون ملک کرنسی لے جانے کی حد 5 ہزار ڈالر کر دی گئی

بیرون ملک کرنسی لے جانے کی حد 10 ہزار ڈالر سے کم کر کے 5 ہزار ڈالر کر دی گئی۔ 17 مارچ سے افغانستان سے تجارت پاکستانی کرنسی میں نہیں ہو گی۔

اسلام آباد:) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ بیرون ملک 10 ہزار ڈالر لے جانے کی سہولت کا غلط استعمال کیا جا رہا تھا جسے روکنے کے لیئے کرنسی کی حد کم کر کے 5 ہزار ڈالر کر دی گئی ہے۔ 12سال کی عمر تک کے بچوں کو 2500 ڈالر جبکہ نوزائیدہ بچوں کو ساڑھے بارہ سو ڈالر کرنسی بیرون ملک لے جانے کی اجازت ہو گی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 5 ہزار ڈالر کی حد ایسے مسافروں پر لاگو ہو گی جو غیر ملکی کرنسی ساتھ لے جانا چاہتے ہیں۔ ایک اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 17 مارچ 2014 سے افغانستان کے لئے برآمدات پاکستانی روپے میں کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ دونوں ملکوں کے درمیان رقوم کی ادائیگی کے لئے معمول کے بینکنگ زرائع استعمال کیئے جا سکیں گے۔

تبصرے بند ہیں.