ھیم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ میں سج گیا، 225 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

دنیا کا سب سے بڑا تجارتی میلہ ھیم (heim ) ٹیکسٹائل فرینکفرٹ جرمنی میں سجا دیا گیا۔ پاکستانی قافلہ چوتھا بڑا قافلہ ہے۔ جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملنے کے بعد بھاری آرڈرز ملنے کی توقع ہے۔

فرینکفرٹ: ) چار روزہ ھیم (heim )ٹیکسٹائل نمائش میں اس سال اکسٹھ ممالک کی دوہزار سات سو اٹھارہ کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ اس نمائش کے ذریعے نئے انداز ، ڈیزائن اور کاروبار کے رجحانات متعارف کرائے جاتے ہیں۔ نمائش میں پاکستان کی دو سو پچیس کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں جو تعداد کے لحاظ سے جرمنی ، چین اور بھارت کے بعد چوتھے نمبر پر ہیں۔ پاکستانی صنعت کاروں کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے تناظر میں اچھے آرڈرز ملنے کی توقع ہے۔

تبصرے بند ہیں.