منافع کی شرح بڑھنے سے بنک کھاتوں کے حجم میں اضافہ

کراچی: اسٹیٹ بنک کی جانب سے ڈیپازٹ پر منافع کی شرح بڑھائے جانے کے باعث بنکوں کے کھاتوں کا حجم بڑھ گیا۔ دو ہزار تیرہ کے دوران بنکوں کے ڈیپازٹ میں ساڑھے بارہ فیصد اضافہ ہوا۔ ایک رپورٹ کے مطابق بنکوں کے مجموعی ڈیپازٹ ساڑھے سات ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے۔ بنکوں کی جانب سے سرمایہ کاری کے رججان میں بھی کمی آئی ہے۔ بنکوں کی سرمایہ کاری چار ہزار ستر ارب روپے رہی جو مجموعی کھاتوں کے چون فیصد کے برابر ہے۔

تبصرے بند ہیں.