تعمیراتی شعبے کیلئے قرض کی حد کو ختم کر دیا گیا

کراچی : تعمیراتی شعبے کیلئے قرض کی حد کو ختم کر دیا گیا ہے۔ کمرشل بینک اب ہاوسنگ کے شعبے کو جتنا مرضی چاہے قرض دے سکتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ا س سے قبل کمرشل بینک مجموعی قرضوں کا زیادہ سے زیادہ 10 فیصد تک ہاوسنگ کے شعبے کو فراہم کر سکتے تھے۔ مرکزی بینک نے یہ اقدام حکومت کی ہاوسنگ اسکیم کو فروغ دینے کیلئے کیا ہے جس کے تحت ملک میں آئندہ پانچ سالوں میں 5 لاکھ گھروں کی تعمیر میں مدد ملے گی۔ آل بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین سلیم قاسم پٹیل کا کہنا ہے کہ ملک میں 75 لاکھ گھروں کی قلت ہے اور اس طرح کے اقدمات سے اس میں فرق میں کمی لانا ممکن ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.