قطر سے گیس کی درآمد کا سودا ہونے کا امکان

اسلام آباد: وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قطر سے گیس کی درآمد کا سودا 17 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو تک ہونے کا امکان ہے۔ لاگت کو دیکھتے ہوئے گھریلو صارفین کے سوا تمام شعبوں کیلئے یہ مہنگی کرنی پڑے گی۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر پٹرولیم نے یہ بات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بتائی ۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ قطر سے گیس کی درآمد کیلئے ای ٹی پی ایل کمپنی پورٹ قاسم پر ٹرمینل تعمیر کرے گی اور ایل این جی کو عام گیس میں تبدیل کرنے کیلئے صفر اعشاریہ 66 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو چارجز وصول کرے گی۔ اس سال نومبر تک قطر سے ابتدائی طور پر 20 کروڑ مکعب فٹ یومیہ گیس سسٹم میں آنا شروع ہو جائے گی ، جسے 40 کروڑ مکعب فٹ یومیہ تک بڑھایا جائے گا۔ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایران پر امریکی پابندیوں میں نرمی کے معاہدے کے باوجود اس حوالے سے گیس پائپ لائین معاہدے کیلئے کو ئی لچک نظر نہیں آئی۔

– f

تبصرے بند ہیں.