نئے فنانس کمیشن ایوارڈ کیلئے جولائی میں مذاکرات کا فیصلہ

حکومت نے نئے فنانس کمیشن ایوارڈ کے لئے جولائی میں مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے معاہدے میں صوبوں کو بعض نئے اخراجات کا پابند بنایا جائے گا۔

اسلام آباد: ( وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور گورنر اسٹیٹ بینک یسین انور نے آئی ایم ایف کو ایک مراسلہ لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نئے فنانس کمیشن ایوارڈ میں وسائل اور اخراجات میں توازن پیدا کیا جائے گا۔ ساتویں این ایف سی ایوارڈ میں وفاق کے حصے میں کم وسائل آئے۔ صوبے مجموعی محصولات کا ستاون اعشاریہ پانچ فیصد لے جاتے ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کو اضافی اخراجات کی ذمہ داری نہیں دی گئی تاہم نئے معاہدے میں بعض اخراجات صوبوں کی ذمہ داری ہوں گے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی کی سپلائی سے متعلق نئی پالیسی پر رواں ماہ عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔ آنے والے دنوں میں بجلی چوری کرنے والے علاقوں میں زیادہ لوڈ شیڈنگ ہو گی جبکہ بل ادا نہ کرنے والے علاقوں کو بھی کم بجلی فراہم کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.