بلدیاتی انتخابات،خیبر پختونخوا میں بائیو میٹرک سسٹم پر تجرباتی پولنگ

پشاور()خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرانے کیلئے تجرباتی بنیادوں پر پولنگ کی جا رہی ہے۔

تجرباتی بنیادوں پر پولنگ کیلئے ایک نیبر ہڈ اور ایک ویلج کونسل کا انتخاب کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے مطابق تجرباتی پولنگ ویلج کونسل بدھائی وڈپگہ اور نیبر ہڈ کونسل سربلند پورہ میں کی جائے گی۔پولنگ سٹیشن میں بائیو میٹرک سسٹم آلات نصب کئے گئے ہیں جن میں ووٹر کا شناختی کارڈ اور انگوٹھے کے نشان کو جانچا جا سکے گا ۔ تجرباتی پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک ہو گی۔چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان جسٹس ناصرالملک بھی پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کریں گے جبکہ الیکشن کمیشن کے حکام کے علاوہ نادرا کے حکام بھی اس عمل کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.