ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا،گھروں کے چولہے ٹھنڈے،خواتین کو مشکلات

لاہور()ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا،پریشر میں کمی کی وجہ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے،شہریوں کو گھروں میں کھانا پکانا بھی ناممکن ہو گیا۔

ملک بھر میں گیس کا بحران شدید تر ہو گیا ہے۔شہر قائد کے بیشتر علاقوں میں گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے۔متعدد علاقے طویل گیس کی لوڈ شیڈنگ کی زد میں ہیں۔لیاری،کھارا در،صدر،گارڈن اور سولجر بازار میں چولہے ٹھنڈے ہو گئے جس کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی صورتحال انتہائی خراب ہے۔لاہور کے متعدد علاقوں میں گیس کے کم پریشر نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔سمن آباد ، اندرون شہر ،گلشن راوی اور اقبال ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں شہری گھروں میں کھانا نہ پکا سکے۔ملتان میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے باعث گھریلو صارفین پریشان ہیں۔بلوچستان سمیت کوئٹہ کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے باعث لوگوں کو روزہ مرہ معاملات زندگی میں دشواری کا سامنا ہے۔ مختلف علاقوں میں گیس کی بندش اور پریشر میں کمی نے خواتین اور بچوں کوبھی احتجاج کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.