جیک کیلس کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

جنوبی افریقن آل راﺅنڈر جیک کیلس نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ کل بھارت کیخلاف آخری ٹیسٹ کھیلیں گے۔

جوہانسبرگ: ( ویب ڈیسک) جنوبی افریقن آل راﺅنڈر کرکٹر جیک کیلس نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ وہ کل بھارت کیخلاف آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ آل راﺅنڈر جیک کیلس کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں لیکن یہ بہترین فیصلے کا وقت ہے۔ میں ٹیسٹ کرکٹ کیلئے خود کو فٹ نہیں سمجھتا اس لئے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ ساری توجہ ون ڈے کرکٹ پر ہوں گی اس کیلئے اپنے آپ کو فٹ رکھنا چاہتا ہوں اور خواہش ہے کہ 2015ء کا ورلڈ کپ کھیلوں۔ میں نے ابھی جنوبی افریقہ کی ٹیم کیلئے بہت کچھ کرنا ہے۔ واضح رہے کہ دنیائے کرکٹ کے نمبر ون آل راؤنڈر جیکس کیلس اپنے کیریئر میں 165 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 13 ہزار 147 رنز بنائے۔ ان کا بہترین سکور 224 رنز ہے۔ کیلس نے ٹیسٹ کرکٹ میں 44 سنچریاں اور 58 نصف سنچریاں بھی سکور کیں۔ وہ ون ڈے کرکٹ میں بھی 11 ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔ جیک کیلس نے ٹیسٹ کرکٹ کے بائولنگ کیریئر میں 292 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ ان کی بہترین بائولنگ اننگز میں 54 رنز کے بدلے 6 وکٹ جبکہ میچ میں 92 رنز کے عوض 9 وکٹیں شامل ہیں۔ جنوبی افریقی بولر ون ڈے کیریئر میں 273 شکار کر چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.