میری ریٹائرمنٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں: کیون پیٹرسن

برطانوی بلے باز کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ میری ریٹائرمنٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ جب تک ہمت ہے انگلینڈ کیلئے کھیلتا رہوں گا۔ تمام توجہ اگلے ٹیسٹ پر مرکوز ہیں۔

میلبورن: (آن لائن) انگلش ٹیم کے سٹار بیٹسمین کیون پیٹرسن ریٹائرمنٹ کی خبروں کو مسترد کر دیا اور کہا ہے کہ وہ اس وقت تک ریٹائر نہیں ہوں گے جب تک ان میں انگلینڈ کیلئے کھیلنے کی ہمت باقی نہیں رہے گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے جاری خبروں کی سختی سے تردید اور مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری عمر ابھی 33 سال ہے اور میں اپنی بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہوں۔ میں آج بھی سونے کی طرح ہوں۔ میں نے اس وقت اپنی تمام تر توجہ میلبورن میں شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ پر مرکوز کی ہوئی ہے۔ کیون کا کہنا تھا کہ جب تک میرے اندر ہمت اور حوصلہ ہے انگلینڈ کیلئے کھیلتا رہوں گا ریٹائر نہیں ہونگا۔

تبصرے بند ہیں.