قائداعظم کا 137 واں یوم ولادت ، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی

بانی پاکستان محمد علی جناح کا 137 واں یوم ولادت آج ملک بھر میں بھرپور جوش خروش سے منایا جا رہا ہے۔ مزار قائد پر شاندار تقریب میں گارڈز کی تبدیلی ہو گئی۔

لاہور: () بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 137 واں یوم پیدائش ملی جوش و ولولے سے منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں مختلف تقریبات ہو رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار اور شاندار تقریب ہوئی۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند جوانوں نے پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی جگہ مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ اس موقع پر شاندار پریڈ ہوئی اور مزار قائد کو سلامی پیش کی گئی۔ گارڈ آف آنر کا معائنہ کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میجر جنرل نذیر بٹ نے کیا۔ انہوں نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ بابائے قوم کے یوم پیدائش پر تینوں مسلح افواج کی جانب سے مزار قائد پر پھول کی چادر چڑھائی گئی۔

تبصرے بند ہیں.