ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو قرضہ ملنے کا امکان

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو 1 ارب ڈالر قرضہ ملنے کا امکان ہے۔ قرض توانائی اور آبی شعبوں کی ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کیلئے دیا جائے گا۔

اسلام آباد: (آن لائن ) ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں مالی معاونت کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو 1 ارب ڈالر قرضہ ملنے کی توقع ہے۔ یہ قرض توانائی اور آبی شعبوں کی ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کیلئے دیا جائے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک حکام کے مطابق بینک کی طرف سے دیا جانے والا قرضہ 27 ترقیاتی منصوبوں میں مالی معاونت کے طور پر پاکستان کو دیا جائے گا۔ حکام کے مطابق اس سلسلے میں 40 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط اگلے سال اپریل میں جاری ہونے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور نئے بزنس پلان کے تحت سال مالی سال 2014 سے 2016 کے دوران بینک مزید 3 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے منصوبوں کی منظوری دے سکتا ہے۔ یہ رقم توانائی، پانی کے ذخائر اور زراعت کے فروغ کے لیے جاری 27 منصوبوں میں استعمال ہو گی۔

تبصرے بند ہیں.