رواں سال 52 صحافی انجام کی فرائض دہی کے دوران ہلاک ہوئے

صحافیوں کے تحفظ کے لیے بنی امریکی تنظیم کا کہنا ہے کہ سال دو ہزار تیرہ میں صحافیوں کی ہلاکتیں کچھ کم ہوئیں تاہم باون صحافیوں کی ہلاکت کے ساتھ یہ دوسرا بدترین سال ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال پانچ صحافی فرائض کی انجام دہی کے دوران جاں بحق ہوئے۔

نیو یارک: () موسموں کی سختی سے بے نیاز دنیا بھر کے صحافی لوگوں کو باخبر رکھنے کے لئے چوبیس گھنٹے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔ نیویارک میں قائم واچ ڈاگ نے سال دو ہزار تیرہ کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق رواں سال دنیا بھر میں باون صحافی لقمہ اجل بنے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں، ترکی، ایران اور چین میں ہوئیں۔ ویتنام اور مصر سمیت مختلف ممالک میں دو سو سے زائد صحافیوں کو سزائیں بھگتنا پڑیں۔ شام کی خانہ جنگی کو دنیا کے سامنے لاتے اکیس صحافی ہلاک اور تیس لاپتہ ہوئے۔ رواں سال مصر میں چھ، پاکستان میں پانچ، صومالیہ میں چار جبکہ برازیل میں تین صحافیوں کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.