پی ٹی سی ایل کی نجکاری، اتصالات کی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی

اتصالات کی ٹیم آج پاکستان پہنچ رہی ہے، 80 کروڑ ڈالر کے بقیہ جات کی ادائیگی کے امکانات بڑھ گئے۔

اسلام آباد: () پی ٹی سی ایل کی زمینوں کی منتقلی اور واجبات کی ادئیگیوں کے معاملات طے کرنے اتصالات کی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی۔ نجکاری کے بعد پی ٹی سی ایل کی ملکیت تین ہزار دو سو اڑتالیس زمینوں میں سے ایک سو اکتیس ابھی تک اتصالات کو منتقل نہیں کی جا سکیں۔ گرے ٹریفک اور زمینوں کی منتقلی کے معاملے کی وجہ سے اتصالات نے پی ٹی سی ایل کی نجکاری کے 80 کروڑ ڈالر کے بقایا جات روک رکھے ہیں۔ نجکاری کے بعد سے اب تک اتصالات ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کر چکا ہے۔ بقایا جات ملنے پر ملکی زرمبادلہ ذخائر پر موجود دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

تبصرے بند ہیں.