دھند کے باعث لاہور ائیرپورٹ بند، موٹروے پر سفر سے روک دیا گیا

لاہور میں دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہی۔ صبح سے دھند نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لئے رکھا، پروازوں اور ریل گاڑیوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا اور ائرپورٹ پروازوں کے لئے بند کر دیا گیا۔

لاہور: () محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت حد نگاہ 1000 میٹر تھی جو رات آٹھ بجے کے بعد 300 میٹر رہ گئی اور پی آئی اے سمیت تمام نجی ایئر لائنز کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا جس کے بعد ائرپورٹ ہر قسم کی پرواز کے لئے بند کر دیا گیا۔ نجی اور قومی ایئر لائنز کی پروازوں کو لاہور کے بجائے دوسرے شہروں میں بھیج دیا گیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دن قریبا گیارہ بجے کے بعد فلائٹ شیڈول بحال ہونے کی توقع ہے جبکہ موٹروے پولیس نے موٹروے پر فیصل آباد پنڈی بھٹیاں سیکشن سے ٹریفک جی ٹی روڈ پر منتقل کر دی ہے جبکہ ریلوے حکام کے مطابق ریل گاڑیوں کا شیڈول بھی دھند کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔

تبصرے بند ہیں.