سرمایہ کاروں کو مراعات، ایس آر اوز وزارت خزانہ کو ارسال

حکومت نے سرمایہ کاروں کو مزید رعایتیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنیوالوں سے آمدن کے ذرائع نہیں پوچھے جائیں گے۔ ایس آر اوز منظوری کیلئے وزارت خزانہ کو بھجوا دیئے گئے۔

اسلام آباد: () ترجمان ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر آئندہ ہفتے تین ایس آر اوز جاری کرے گا جن کے مطابق سرمایہ کاروں سے ان کی آمدنی کے زرائع نہیں پوچھے جائیں گے۔ اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے آمدنی کا ذریعہ خفیہ رکھ سکیں گے۔ سرمایہ کاری کی کوئی حد مقرر نہیں، کروڑوں یا اربوں روپے لگائے جا سکتے ہیں۔ اسکیم سے لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا، ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہو گا۔ ترجمان کے مطابق سہولت کا اطلاق یکم جنوری 2014 سے 30 جون 2016 کے دوران ہو گا۔ سرمایہ کاری کے زریعے 30 جون 2016 تک پیداوار شروع کرنا ہو گی۔ 28 فروری تک انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے والے آڈٹ سے متسثنی ہونگے ایسے افراد سے جرمانہ، سرچارج یا پینلٹی بھی وصول نہیں کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.