ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مضبوط ہونا شروع ہو گیا۔ انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر ایک سو آٹھ روپے سے بھی نیچے آ گیا۔
کراچی: () اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بیالیس پیسے کم ہوئی جس کے بعد ڈالر ایک سو سات روپے ستتر پیسے کی سطح پر آ گیا۔ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر اٹھاسی پیسے گرا۔ ماہرین کے مطابق نومبر میں آئی ایم ایف کو کی جانے والی ستر کروڑ ڈالر سے زائد کی ادائیگیوں کے باعث روپے کی قدر دباؤ کا شکار تھی۔
تبصرے بند ہیں.