وقار یونس کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا

دبئی () پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ وقار یونس آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونیوالے پانچویں پاکستانی رکن بن گئے،دو ہزار تیرہ اور چودہ ہال آف فیم میں ایڈم گلکرسٹ بھی شامل ہیں۔

دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے پریس ریلیز جاری ہوئی جس میں ہال آف فیم کے لیے وقار یونس اور سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔سابق سٹار کھلاڑی وقار یونس کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونیوالے پانچویں پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ان سے پہلے پاکستان کے سابق اور لیجنڈ پلئیرز حنیف محمد ، عمران خان ، جاوید میانداد اور وسیم اکرم کے نام شامل ہیں۔بورے والا ایکسپریس کے نام سے مقبول وقار یونس نے کرکٹ کیرئیر میں 87 ٹیسٹ اور 262 ون ڈے میچز میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی جس میں انہیں سترہ ٹیسٹ اور باسٹھ ایک روزہ میچوں میں قیادت کا اعزاز حاصل ہے۔وقار یونس کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت بڑے اعزاز کی بات ہے جس پر وہ نامزد کرنیوالے ارکان کے شکر گزار ہیں۔آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونیوالے وقار یونس اور ایڈم گلکرسٹ بالترتیب 70 ویں اور 71 ویں رکن بن گئے ہیں۔ہال آف فیم کے مزید دو ارکان کا فیصلہ رواں ماہ کے اختتام پر ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.