یوم عاشورشہدائےکربلاکی عظیم قربانیوں کی یاددلاتاہے،صدر،وزیراعظم

صدر مملکت اور وزیراعظم نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں جذبہ ایمانی سے باطل قوتوں کو شکست دینے کا عزم کیا ہے۔ یوم عاشور پر صدر ممنون حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ سانحہ کربلا عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ حضرت امام حسین اور ان کے رفقا نے اسلام کی سربلندی کیلئے جام شہادت نوش کیا، بحیثیت امت اسوہ شبیری پر عمل کرنے کی تجدید کرنا ہوگی۔ وزیراعظم کا اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم عاشور باطل کے مقابلے میں حق کی سربلندی کا دن ہے۔ اس دن سے سبق ملتا ہے کہ فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے۔ کامل ایمان اور مضبوط قوت ارادی سے کسی بھی دشمن کو زیر کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.