لاہورمیں تاریخی جلوس نثارحویلی سےبرآمد،عزازداروں کی زنجیرزنی

لاہور کی تاریخی نثار حویلی سے دس محرم الحرام کا جولس برآمد ہوگیا ہے، جس کے بعد جلوس کے شرکاوں نے موچی دروازے پر پڑاؤ ڈالا ہے، جلوس میں شامل افراد کی زنجیر زنی جاری ہے۔ مختلف شہروں میں بھی مجالس عزاداری اور جلوس تعزیہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ میدان کربلا میں نواسہ رسول حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں آج ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ شہر شہر ماتمی جلوسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ عزا دار سینہ کوبی اور گریہ زاری، جب کہ نوحہ خوان مرثیہ خوانی سے عزاداروں کے دل گرمائیں گے۔ لاہور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دس محرم کے مرکزی جلوس منزل کی طرف رواں دواں ہیں۔ لاہور میں دس محرم کا مرکزی جلوس اندرون موچی گیٹ نثار حویلی سے روانہ ہوگیا جس میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔ جلوس اندرون شہر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا آج شام نماز مغرب کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا جس کے بعد شام غریباں ہوگی۔ جلوس کے روٹ پر سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔ کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے آج صبح سات بجے برآمد ہوگا جو مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا شام کو امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دس محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ بمو شاہ سے رات دس بجے روانہ ہوگیا۔ جلوس شہر کے مختلف علاقوں کا چکر لگانے کے بعد آج دوپہر کوٹلی امام حسین پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ پشاور میں مرکزی جلوس آج صبح گیارہ بجے امام بارگاہ جان سے برآمد ہوگا جو یکہ توت کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا شام کو کوہاٹی پہنچے گا۔ شہر میں تیس جلوس نکالے جائیں گے۔ کوئٹہ میں مرکزی جلوس صبح چھ بجے علمدار روڈ سے برآمد ہوگا جو میزان چوک اور جنکشن چوک سے ہوتا ہوا شام کو واپس علمدار روڈ پر اختتام پذیر ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.