ٹیکس چوری میں ملوث شوگر ملوں کیخلاف کارروائی کا حکم

فیڈرل بورڈ آف ریونیونے چینی پر عائد سیلز ٹیکس وفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی چوری میں ملوث شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کرنے کے احکام جاری کردیے۔ چینی پر0.5 فیصد سیلزٹیکس کی سہولت کے غلط استعمال میں ملوث ملوںکا آڈٹ کرنے اور ان سے واجبات کی وصولی کے بھی احکام جاری کیے ہیں۔ ایف بی آرکے سینئر افسر نے بتایا کہ تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو و تمام لارج ٹیکس پیئر یونٹس و ریجنل آفسز کو لیٹر لکھ دیے گئے ہیں جن میںکہا گیاکہ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں شوگر سیکٹر سے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ہونے والی وصولیوں میں کمی ہوئی جو تشویشناک ہے لہٰذاان کی مانیٹرنگ سخت کی جائے اور جوملیں ٹیکس چوری میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔اس کے علاوہ ملوں میں اگر ٹیکس افسران بٹھانا پڑتے ہیں تو وہ بھی بٹھائے جائیں اور ان کی سپلائی واسٹاک کا ریکارڈ چیک کیا جائے،جن شوگر ملوںکی طرف سے لوکل سپلائی پر0.5 فیصد سیلز ٹیکس یا فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع کرائی گئی ہے اس کی چھان بین کی جائے۔

تبصرے بند ہیں.