ایران نے 50 کروڑ ڈالر دینے سے انکار کردیا، اسحق ڈار

وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحق ڈارنے کہا ہے کہ ایران نے گیس پائپ لائن منصوبے کیلیے50 کروڑڈالردینے سے انکارکردیا ہے۔ کہ منصوبے کیخلاف امریکی دبائوتودورکی بات ہے، پہلے تورقم کا بندوبست ضروری ہے جوہوا ہی نہیں۔دریں اثناء سینئرایڈوائزرگروپ چیف ایگزیکٹو سر شیرارڈ کائو پر کی قیادت میں ایچ ایس بی سی کے وفدسے گفتگومیں وفاقی وزیرخزانہ نے کہاکہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں اوراقدامات کے مثبت نتائج سامنے آناشروع ہوگئے ہیں، یہ حکومتی پالیسیوںکاہی نتیجہ ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے بھی اب پاکستان کیساتھ کاروبار کرنے میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں حکومت زرمبادلہ کے ذخائزبڑھانے پرکام کررہی ہے،اس حوالے سے کوششوں کے اگلے چندماہ میں نتائج آناشروع ہوجائیںگے اورزرمبادلہ کے ذخائزمیں اضافہ نظرآئیگا۔

تبصرے بند ہیں.