ایڈن گارڈنز میں کوئی بھی ٹیسٹ میچ نہ کھیل پانے پر برائن لارا غمگین

سابق ویسٹ انڈین بیٹسمین برائن لارا کو تاریخی ایڈن گارڈنز میں اپنے پلیئنگ کیریئر کے دوران کوئی بھی ٹیسٹ میچ نہ کھیل پانے پر پچھتاوا ہے۔ انھوں نے کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال( سی اے بی ) کو تجویز دی ہے کہ وہ مستقبل میں اس میدان میں ویٹرنز کا کوئی میچ منعقد کریں، جس میں ان کے ساتھ ٹنڈولکر اور سارو گنگولی کو بھی شریک کیا جائے، لارا سی اے بی کی خصوصی دعوت پر کولکتہ ٹیسٹ کے دو اختتامی دن کا کھیل دیکھنے کیلیے شہر میں آئے تھے، تاہم شامی احمد کی غیرمعمولی بولنگ کے سبب میچ تیسرے ہی دن ختم ہوگیا تھا، اپنے دوست کے ہمراہ ایڈن گارڈنز پہنچنے والے لارا نے اتوار کو گرائونڈ میں 15 منٹ گزارے اور وکٹ کا معائنہ بھی کیا، اس کے علاوہ انھوں نے شہر میں واقع معروف آنجہانی سماجی رہنما مدرٹریسا کے مرکز کا بھی دورہ کیا۔

تبصرے بند ہیں.