پرویز مشرف ایک دن کیلئے حاضری سے مستثنٰی قرار

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی ایک دن کے لئے حاضری سے استشنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی۔ اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت کےجج عتیق الرحمان نے پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت کی، دوران سماعت مشرف کے وکیل الیاس صدیقی نے سیکورٹی خدشات کے باعث سابق صدر کی عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز مشرف کی جان کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں، لہذا وہ عدالت میں حاضر نہیں ہوسکتے۔ اس موقع پر عدالت نے پرویز مشرف کی عدالت حاضری سے استثنی کی ایک دن کی درخواست منظور کرتے ہوئے گواہوں کی عدم پیشی پر دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کردیئے، کیس کی مزید سماعت 26 نومبر کو ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.