ابو ظہبی ٹیسٹ؛ پاکستان کیخلاف پہلے دن کھیل کےاختتام پرجنوبی افریقا کے 8وکٹ پر245 رنز

پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن جنوبی افریقا نے پاکستان 8وکٹوں کے نقصان پر 245 رن بنالئے ہیں جبکہ کریز ر ہاشم آملہ اور ڈیل اسٹین موجود ہیں۔ شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے کپتان گریم اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے لئے بہتر ثابت نہ ہوااور 43 رنز کے مجموعی اسکور پر ایلویرو پیٹرسن، گریم اسمتھ اور یاک کیلس کی صورت میں پروٹیز کے 3 کھلاڑی میدان بدر ہوگئے، تینوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 3،15 اور 5 رنز اسکور کئے، ایسے موقع پر مرد میدان ہاشم آملہ نے ڈی ویلیئرز کے ساتھ مل کر ٹیم کو بحران سے نکالنے کی کوشش کی لیکن 104 رنز کے مجموعی اسکور پر ڈی ویلیئرز بھی رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے انہوں نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہاشم آملہ اور جے پی ڈومنی نے 5ویں وکٹ کی شراکت میں 95 رنز کا اضافہ کیا، ڈومنی 57 رنز بنانے کے بعد ذوالفقار بابر کی گیندپر آؤٹ ہوئے، ڈومنی کے بعد ہاشم آملہ کا ساتھ دینے فاف ڈوپلیسس آئے لیکن وہ بھی ذوالفقار بابر کاشکار ہوئے وہ صرف ایک ہی رنز بناسکے، روبن پیٹرسن بھی زیادی دیر کرز پر ٹک نہ سکے اور وہ بھی صرف 5 رنز بناکر ذوالفقار بابر کا شکار ہوئے۔ نویں وکٹ کی شراکت میں ہاشم آملہ نے ڈیل اسٹین کے ساتھ دن کے اخٹٹام تک اسکور 245 رنز پر پہنچادیا ہے ہاشم آملہ 118 جبکہ ڈیل اسٹین 13 رنز کے افردای اسکور پر کریز پر موجود ہیں، پاکستان کی جانب سے ذوالفقار بابر نے 3، محمد عرفان نے 2 جبکہ جنید خان اور سعید اجمل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.