ہفتہ رفتہ، روئی کی عالمی مارکیٹوں میں مندی، مقامی قیمتوں میں استحکام

امریکا میں جاری شٹ ڈائون بحران کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوران نیویار ک کاٹن ایکس چینج میں روئی کی قیمتوں میں زبردست مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا تاہم مذکورہ دباؤ اور عید الاضحی کی تعطیلات کے باوجود پاکستان میں روئی کی قیمتیں کافی حد تک مستحکم رہیں اور توقع ہے کہ امریکی شٹ ڈائون بحران حل ہونے کی صورت میں پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد تیزی کا رجحان سامنے آ سکتا ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے سابق ایگزیکٹو ممبر احسان الحق نے بتایا کہ امریکی شٹ ڈائون بحران کے باعث یونائٹڈ اسٹیٹس ڈپارٹمنٹ آف ایگریکلچر (یو ایس ڈی اے) نے 11اکتوبر کو جاری ہونے والی رپورٹ جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں کپاس کی پیداوار،کھپت اور اینڈنگ اسٹاکس بارے رپورٹ جاری کرنا تھی وہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ کاٹن ایڈوائزری بورڈ بھارت نے بھی 10اکتوبر کو جاری ہونے والی رپورٹ جس میں بھارت میں 2013-14کے دوران کپاس کی پیداوار،کھپت ،برآمدات اور اینڈنگ اسٹاکس بارے اعدادو شمار جاری کرنے تھے وہ فی الحال موخر کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم انٹرنیشل کاٹن ایڈوائزری کمیٹی (آئی سی اے سی) کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے دوران جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق 2013-14کے دوران دنیا بھر میں کپاس کی پیداوار 25.54ملین ٹن ہو گی جو پہلے تخمینوں کے مقابلے میں 1لاکھ ٹن کم،کھپت 23.51ملین ٹن جو کہ پہلے تخمینوں کے مقابلے میں 2لاکھ 10ہزار ٹن کم رہے گی جبکہ اینڈنگ اسٹاکس کا اندازہ 20.30ملین ٹن لگایا گیا ہے جو کہ پہلے تخمینوں کے مقابلے میں حیران کن طور پر 10لاکھ 80ہزار ٹن زیاد ہو گا

تبصرے بند ہیں.