عبدالرشید غازی قتل کیس؛ پرویز مشرف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور

عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے دائر کی جانے ولی درخواست ضمانت سماعت کے لئے منظور کرلی گئی۔ پرویزمشرف کی جانب سے درخواست ضمانت ان کے وکیل الیاس صدیقی نے اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر کی اس کیس میں گرفتاری بلاجواز ہے لہذا انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔ عدالت نے پرویز مشرف کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی جس کی سماعت 18 اکتوبرکو ہوگی۔ واضح رہے کہ 10 اکتوبر کو سپریم کورٹ کی جانب سے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت پر رہائی کے احکامات کے بعد پولیس نے انہیں عبدالرشید غازی قتل کیس میں گرفتار کرلیا گیا تھا جب کہ گزشتہ روز مقامی عدالت نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں ہی سابق صدر کا 14 دن کا جوڈیشل ریمانڈ دیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.