بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ، خصدار، تربت، آواران، کیچ اور گوادر سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ اس کا مرکز خضدار سے 80 کلو میٹر جنوب کی جانب 10 میٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہیں مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں سے نکل کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔ ابتدائی طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 24 سمتبر کو بلوچستان کے ضلع آوران میں 7.7 شدت کے زلزلے کے باعث 400 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے جب کہ زلزلے کے باعث بلوچستان کے کئی شہروں میں ہزاروں مکانات تباہ ہوگئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.