جنرل کیانی نے قائم مقام چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تقرری تک قائم مقام چیئرمین کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ قانون کے مطابق فوج میں کسی سینئرعہدے پر تقرری نہ ہونے تک سینئر ترین افسرعہدے کا قائم مقام چارج سنبھالتا ہے۔ اس اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے جنرل اشفاق پرویزکیانی نے نئے چیئرمین کی تقرری تک قائم مقام چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے عہدے کی اضافی ذمہ داریاں سنبھال لیں جب کہ آئین کے مطابق حکومت 30 روز کے اندر نئے چیئرمین کی تقرری کرے گی جب تک آرمی چیف اس عہدے پر اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ پاک فوج میں 42 سال تک اپنی خدمات سر انجام دینے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں گزشتہ روز اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے تھے جب کہ دوسری جانب آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بھی رواں سال 29 نومبر کو اپنے عہدے سے سبکدوشی کا اعلان کردیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.