پنجاب میں غیرجماعتی بلدیاتی انتخابات کے خلاف مسلم لیگ (ق) بھی عدالت پہنچ گئی

لاہور: پنجاب میں غیرجماعتی بلدیاتی انتخابات کرائے جانے کے خلاف مسلم لیگ(ق) نے بھی ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر چوہدری پرویزالٰہی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے منظور کرایا گیا لوکل باڈیز ایکٹ آئین کے آرٹیکل 25 کے منافی اور سیاسی جماعتوں کو انتخابی عمل سے باہر رکھنا جمہوریت کی نفی ہے،اس لئے اسے فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور مجلس وحدت المسلمین نے پہلے ہی پنجاب میں غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کےخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کررکھی ہیں جس کی سماعت بدھ کو عدالت عالیہ کا 2 رکنی بینچ کرے گا۔

تبصرے بند ہیں.