ایف بی آر میں ایک عہدے پر 3سال سے زائد تعیناتی ممنوع قرار

اسلام آ باد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام فیلڈ فارمشنز میں گریڈ 16 تا 19کے افسران کے لیے کسی عہدے پر 3 سال سے زائد عرصے تک تعیناتی پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام چیف کمشنرز لارج ٹیکس پیئر یونٹس (ایل ٹی یوز) اور ریجنل ٹیکس آفسز (آر ٹی اوز) سمیت دیگر فیلڈ فارمشنز کے سربراہان کو احکام جاری کردیے ہیں کہ تمام فیلڈ فارمیشنز میں تعینات گریڈ 16 تا 19کے افسران کی تعیناتیوں کا جائزہ لیا جائے اور جو افسران کسی ایک عہدے پر 3 سال سے تعینات ہیں۔انہیں فوری طور پر تبدیل کردیا جائے اور مذکورہ احکام پر 15 اکتوبر تک عمل کرکے ایف بی آر کو رپورٹ پیش کی جائے، 20 اکتوبر تک تمام ایل ٹی یوز اور آر ٹی اوز اس بارے میں سرٹیفکیٹ پیش کریں جس میں بتایا جائے کہ ان کی حدود میں شامل فیلڈ فارمشنز کوئی بھی افسر گزشتہ 3 سال سے کسی ایک عہدے پر تعینات نہیں ہے۔

تبصرے بند ہیں.