افریقن کوالیفائر، تیونس ورلڈ کپ 2014 کی دوڑ سے باہر

جوہانسبرگ: کیپ وردے، برکینا فاسو اور نائیجیریا ، الجیریا، مصر، آئیوری کوسٹ اور گھانا کے ساتھ 2014 ورلڈ کپ کوالیفائنگ کے حتمی راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ کیپ وردے، تیونس کو 2-0 سے پچھاڑ کر ورلڈ کپ کوالیفائنگ مقابلوں میں افریقہ زون پلے آف میں پہنچ گیا ہے۔ پلاٹینی اور نہوک نے پہلے ہاف میں گول کرکے پانچ لاکھ باسیوں کو جشن منانے کا موقع فراہم کیا۔ جیت سے نہ صرف بلو شارکس کو 12 پوائنٹس ملے جو چار مرتبہ ورلڈ کپ کوالیفائر تیونس سے ایک پوائنٹ زیادہ ہے بلکہ اس سے ان کی گروپ بی میں بھی یادگار واپسی ہوئی ہے، 2013 افریقہ کپ کوارٹر فائنلز میں پہنچنے والے ملک کو تین راؤنڈز میں کوئی پوائنٹ نہیں ملا تھا ، پھر ایک نا اہل ایکوٹوریل گنیا پلیئر کی وجہ سے فیفا نے مالابو میں 3-0 ہار کو بدل دیا تھا۔ایکوٹوگینیئنز اور سیرا لیون کیخلاف جیت کیپ ویڈیئنز کو مقابلے میں واپس لے آئی لیکن انھیں تیونس میں جیتنا ضروری ہے۔ کارتھیج ایگلز پلے آف سیریز میں کوالیفائی کرنے کیلیے فیورٹ تھا کیونکہ انھیں ہوم ایڈوانٹیج کے ساتھ پریئیا میں2-1 کی فتح سے اعتماد بھی ملا تھا۔ لیکن قبرصی پلیئر پلاٹینی اور پرتگالی نہوک نے تیونس کو مقابلے سے باہر کردیا۔برکینا فاسو نے گابون کیخلاف 1-0 سے کامیابی کی بدولت گروپ ای میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی،نائیجیریا نے بھی پہلے ہاف کے آخری لمحات اور دوسرے کے اوائل میں 10 افراد پر مشتمل ملاوی کی ٹیم کو ہرا کر گروپ ایف میں کامیابی پائی۔جمعرات کے روز فیفا کی جانب سے جاری رینکنگز کے بنیاد پر قاہرہ میں 16 ستمبر کو ایک سیڈڈ ڈرا میں دو گروپس پر مشتمل پانچ، پانچ ٹیمیں مقابلہ کریں گی جبکہ جیتنے والی ٹیمیں برازیل میں ہونیوالے ورلڈ کپ فائنلز میں شرکت کرسکیں گی۔

تبصرے بند ہیں.