ملک بھر میں یوم بحریہ آج جوش جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں یوم بحریہ آج جوش جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ،1965 ء کی جنگ میں بھارت کے خلاف پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال 8 ستمبر کو یوم بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ آپریشن دوار کا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر ایسی دھاک بٹھائی جس سے ان پر آج تک لرزہ طاری ہے۔1965کی جنگ پاکستان اور بھارت کے مابین ایسا معرکہ تھا جس میں بری، بحری اور فضائی افواج نے دفاع وطن کا فریضہ بھرپور طریقے سے انجام دیا مگر آٹھ ستمبر کا دن پاک بحریہ کے نام رہا جس نے آپریشن دوارکا جیسا لازوال کارنامہ انجام دے کر دشمن کے دلوں پر ہبیت طاری کر دی۔انیس سو پینسٹھ میں پاک بحریہ نے چھوٹے حجم کے باوجود اپنی حدود سے سوناٹیکل میل دور کامیاب آپریشن کرتے ہوئے دشمن کے جدید ترین ریڈار سسٹم کو تباہ کر دیا اور بھارتی فریگیٹ کوکری کو ممبئی ہاربر پر میزائل داغ کر تباہ کر دیا تھا۔اس آپریشن کو سومنات پر اٹھارواں حملہ بھی کہا جاتا ہے۔پاکستان کی جانب سے پی این ایس بابر، خیبر، بدر، جہانگیر، شاہ جہاں، عالم گیر، ٹیپو سلطان اور غازی نے حصہ لیا اور بھارتی گجرات کے ساحلوں پر سبز ہلالی پرچم کی برتری ثابت کر دی۔ پاک بحریہ آج ماضی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ طاقت ور، جدید سازو سامان، میزائل اور دفاعی نظام سے لیس دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے جس کی دہشت دشمن کے دلوں میں پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ ایسی ہیبت جو دشمنوں کو مادر وطن کی جانب سے میلی آنکھ اٹھانے کا تصور بھی کرنے سے روکے ہوئے ہے۔

تبصرے بند ہیں.