شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئےقوم آج یوم فضائیہ منارہی ہے

پاک سرزمین کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے قوم آج یوم فضائیہ منارہی ہے۔ 1965 کی پاک بھارت جنگ میں اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے ایک منٹ یا اس سے کم وقت میں یکے بعد دیگرے بھارت کے 5 ہنٹر لڑاکا طیارے ڈاگ فائٹ میں مار گرائے، یہ کارنامہ پاک فضائیہ کی تاریخ میں صرف ایک سنہرا باب نہیں بلکہ جنگی ہوابازی کی عالمی تاریخ کا ایک معجزہ خیال کیا جاتا ہے۔ 7 ستمبر کو ایم ایم عالم اور ان کے گیارہویں اسکواڈرن کے ساتھی سرگودھا کے نواح میں معمول کی دفاعی اڑان میں مصروف تھے کہ انہیں بھارت کے 5 حملہ آور ہنٹر طیاروں سے نمٹنے کا حکم دیا گیا، ایم ایم عالم فورا دشمن کے جہازوں پر جھپٹ پڑے اور 5 طیارے مار گرائے، بھارتی ہنٹر طیارہ پاکستانی ایف 86 سیبرکے مقابلے میں انتہائی پھڑتیلا اور تیز رفتار تصور کیا جاتا ہے مگر ایم ایم عالم نے ان کی ایک نہ چلنے دی، قوم نے ایم ایم عالم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ستارہ جرات سے نوازا ہے۔

تبصرے بند ہیں.