کراچی میں وزیراعظم کی موجودگی کے دوران فائرنگ اور پرتشدد واقعات، 6 افراد جاں بحق

کراچی: شہرمیں ٹارگٹ کلنگ اورفائرنگ کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا اورآج بھی کراچی میں وزیراعظم کی موجودگی کے دوران 6افراد کو موت کی ابدی نیند سلادیا گیا۔ کراچی کے علاقے گرومندر کے قریب ہوٹل پر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ نورمحمد جاں بحق ہوگیا، مچھرکالونی میں اغوا کی کوشش کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ سی ویو پر دودریا کے مقام سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی، گلستان جوہر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا، سائٹ کے علاقے میٹروول میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، نامعلوم دہشت گردوں نے اورنگی میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کی نیند سلادیا۔ دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ 2 کروڑ کی آبادی والے شہر میں چند لوگوں کو مرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

تبصرے بند ہیں.