کراچی میں اے این پی اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاہدہ طے پاگیا
کراچی: عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاہدہ طے پاگیا اور دونوں جماعتوں نے شہر میں ایک دوسرے کے مدمقابل امیدواروں کی دستبرداری کا بھی اعلان کیا ہے۔ کراچی میں اے این پی کے صوبائی مرکز مردان ہاؤس میں اے این پی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید اور پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدرنے مشترکہ پریس کانفرنس میں قومی اسمبلی کی 4اورصوبائی اسمبلی کی 11 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر شاہی سید نے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 240، این اے 250اور این اے 258 سے اپنے امیدواروں کی پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پی ایس 90، پی ایس 92، پی ایس 94، پی ایس 113، پی ایس 114، پی ایس 126، پی ایس 129 اور پی ایس 130سے بھی اے این پی کے امیدوار پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردارہوجائیں گے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدرنے این اے 241سے اپنے امیدوارکی دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کے حلقہ پی ایس 91، پی ایس 93 اور پی ایس 128 سے بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار اے این پی کے حق میں دستبردار ہوجائیں گے۔ ماضی کی اتحادی جماعتوں پیپلزپارٹی اوراے این پی کا مؤقف تھا کہ دنوں جماعتوں کودہشت گردی کا سامناہے اورہماراایک دوسرے کے ساتھ چلنا ناگزیرہے اوراسی لئے دونوں حماعتوں نے انتخابات سے پہلے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیاہے۔
تبصرے بند ہیں.