کراچی: پی سی بی رمضان کپ ٹی ٹوئنٹی نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں کپتان شعیب ملک نے پی آئی اے کو منزل تک پہنچا دیا۔ آل راؤنڈر نے ناقابل شکست63 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو کے آر ایل کیخلاف7 وکٹ سے فتح دلائی، فیصلہ کن معرکہ جمعرات کو ہو گا، سلمان سعید نے تین کھلاڑیوںکو آؤٹ کیا، ناکام سائیڈ کے اوپنر زین عباس کے برق رفتار 91رنز ناکافی ثابت ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلے سیمی فائنل کا ٹاس ایئرلائنز نے جیت کر حریف کوبیٹنگ کی دعوت دی، اوپنرز نے ٹیم کو52 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا،9ویں اوور کی تیسری گیند پر شعیب ملک نے محمد یاسین کو بولڈ کر دیا، انھوں نے29گیندوں پر4چوکوں کی مدد سے31 رنز بنائے، 70کے مجموعے پر دوسری وکٹ بھی گر گئی، علی خان(3) کا کیچ غلام محمد نے تھام کر سلمان سعید کو میچ میں پہلی وکٹ دلا دی۔ بعد ازاں کپتان سعید انور جونیئر اور زین عباس نے تیسری وکٹ کی شراکت میں74 رنز کا اضافہ کیا، ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری کے لیے کوشاں زین عباس، سلمان کے آخری اوور کی پہلی گیند پر بولڈ ہوگئے،انھوں نے جارحانہ انداز میں66گیندوں پر91 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور11 چوکے شامل تھے،146 رنز پر چوتھی وکٹ گری، اسی اوور میں2رنز کے اضافے سے ذوالفقار جان (1) بھی آؤٹ ہو گئے،آخری گیند پر نعمان علی (صفر) کوبھی سلمان نے رن آؤٹ کردیا، اس طرح کے ایل آر نے مقررہ اوورز میں5وکٹ پر146رنز بنائے، سعید انور جونئیر14گیندوں پر18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جس میں ایک چھکا اور ایک چوکا بھی شامل تھا۔
تبصرے بند ہیں.