ٹی سی پی نے 75 ہزار ٹن یوریا کا ٹھیکہ سوئس سنگاپور کو دیدیا
کراچی: ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے 75 ہزار ٹن یوریا کی درآمد کا سودا طے کرلیا ہے۔ ٹی سی پی کے ترجمان کے مطابق 27 جولائی کو کھولے جانے والے ٹینڈرز میں سب سے کم بولی دینے والی سوئس سنگاپور اوورسیز انٹرپرائزز پی ٹی سی کو 317 ڈالر فی ٹن قیمت پر 75 ہزار ٹن یوریا کی درآمد کا ٹینڈر ایوارڈ کردیا گیا ہے، 10 جولائی کو جاری ہونے والے ٹینڈر کے جواب میں 13 پارٹیوں نے حصہ لیا جبکہ 12 بولیاں اہل قرار پائیں جن میں 317 سے 338.87 ڈالر فی ٹن کی پیشکشیں دی گئیں۔سوئس سنگاپور اوورسیز انٹرپرائزز پی ٹی سیکی 317 ڈالر کی پیشکش سب سے کم قرار پائی جس پر ٹینڈر شرائط وضوابط کی تصدیق کرتے ہوئے مذکورہ کمپنی کو ٹینڈر ایوارڈ کر دیا گیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے تحت ٹی سی پی 3 لاکھ ٹن یوریا درآمد کررہی ہے، مجموعی ہدف پورا کرنے کے لیے 2 لاکھ 25 ہزار ٹن یوریاکی درآمد کیلیے نیا ٹینڈر بھی جاری کردیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.