چینی کمپنی پاکستان میں 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگی
اسلام آباد: چین آئندہ 5 سال کے دوران پاکستان میں مختلف شعبوں میں 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ چین کی سی ڈبلیو ای انویسٹمنٹ کارپوریشن کے وائس پریذیڈنٹ شوننگ نے سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین محمد زبیر سے ملاقات کے دوران بتایا کہ چین پہلے ہی پا کستان میں مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کمپنی پاکستان میں توانائی کے شعبے میں مختلف پاور پراجیکٹس کی تعمیر میں کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی بحران کے پیش نظر 2014 تک مختلف منصوبے مکمل کر لیے جائیں گے جس سے ملک میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 5 سال کے دوران چین پاکستان میں 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ بی او آئی کے چیئرمین نے چین کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی کا یقین دلایا۔
تبصرے بند ہیں.