مچھ: بجلی کے 4 ٹاورز اڑا دیے گئے، 17اضلاع کو سپلائی معطل
کوئٹہ: سبی اور مچھ کے درمیان نامعلوم افراد نے مین ٹرانسمیشن لائن کے 4ٹاروں کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا جس سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 17 اضلاع کوسحری کے اوقات میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ کیسکو کے ترجمان کے مطابق بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب بی بی نانی کے علاقے میںنامعلوم افرادنے 220 کے وی اور 132کے وی کے دودو ٹاورز کو اڑا دیا ،تاہم کوئٹہ شہر کو کئی گھنٹے بعد متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کردی گئی جبکہ باقی متاثرہ اضلاع میں باری باری ایک ایک گھنٹہ بجلی فراہم کی جارہی ہے، ترجمان کے مطابق متاثرہ ٹاوروںکی مرمت وبحالی کاکام صوبائی حکومت سے سکیورٹی کلیرنس ملنے کے بعد شروع کیاجائے گا ۔220KVکا ایک ٹاور مکمل تباہ ہوگیا۔
تبصرے بند ہیں.