بیرونی سرمایہ کاری کیلیے موثر حکمت عملی اختیار کرینگے، زبیر عمر

اسلام آباد: چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ (بی اوآئی) محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ حکومت نجکاری کے عمل کو شفاف بنائے گی اور رواں سال کے لیے مقرر کردہ ڈھائی ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا ہدف حاصل کرنے کیلیے موثر حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سرمایہ کاری بورڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ بڑی تعداد میں غیر ملکی تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں جنہیں ملک میں کاروبار کرنے کی ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور موجودہ حجم میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کے لیے پرعزم ہے اور حکومت کی یہ پالیسی ہے کہ ملکی مفاد کے کاموں میں تیزی لائی جائے اور معیشت کی بہتری و ترقی سے وابستہ فیصلوں میں کسی قسم کی تاخیر یا لاپرواہی نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری کو توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی

تبصرے بند ہیں.