قوم کی خدمت کیلیے صدر کا عہدہ سنبھالنے کیلیے تیار ہوں، ڈاکٹر عبد القدیر
اسلام آباد: تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے کہاہے کہ پہلے بھی قوم کی خدمت کی ہے اگر اب بھی نوازشریف صدرکے عہدے کی پیشکش کرکے خدمت کاموقع دینگے تواس کے لیے تیار ہوں۔ قوم کی خدمت کیلیے سیاست میں آیااس لیے اس سے کنارہ کشی کی خبریں جھوٹ اور افواہ ہیں، قلم فائونڈیشن کے سرپرست علامہ عبد الستارعاصم سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے مزیدکہاکہ صدرمملکت کا عہدہ غیرجانبدار ہونا چاہیے۔
تبصرے بند ہیں.