اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے 9اگست کو ٹائیگر فورس ڈے منانے کا اعلان کردیا ہے وزیر اعظم عمران خان اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دس لاکھ سے زائد ٹائیگر فورس کے رضا کار شجر کاری مہم میں حصہ لیں گے ۔اس مہم کے دوران ملک بھر میں دس ارب درخت لگائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیاں میں خراب کلائمنٹ کے لحاظ سے دسواں ملک ہے ۔اس لئے ہمےں اپنے ملک مےں زیادہ سے زیادہ درخت اگانے چاہئےں ۔ اس لئے 9اگست کو ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر ہونے والی شجر کاری میں بذات خود بھی حصہ لوںگا۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس مہم مےں وزرائے اعلیٰ ‘صوبائی وزراءاراکین اسمبلی ‘سیاسی سماجی شخصیات بھر پور حصہ لیں۔
تبصرے بند ہیں.