8 ٹیموں نے گھمسان کی لڑائی کیلیے کمر کس لی

ماسکو: 

ورلڈ کپ میں پری کوارٹرفائنلز کی لائن اپ مکمل ہوگئی جب کہ 8 ٹیموں نے گھمسان کی لڑائی کیلیے کمرکس لی۔

کوارٹر فائنل میں جمعے کو پہلا جوڑ یوروگوئے اور فرانس میں پڑے گا، یوروگوئے ان تین ٹیموں میں سے ایک ہے جس نے اپنے تینوں گروپ میچز میں کامیابی حاصل کی، اس کا اب تک دفاع کافی بہتر رہا ہے، کپتان ڈیگو گوڈن اس میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں جبکہ اسٹرائیک فورس ایڈنسن کیوانی اور لوئس سواریز پر مشتمل ہے،کیوانی کی فٹنس ٹیم کیلیے تشویش کا باعث ہے، لاسٹ 16 میں پرتگال کو روندنے کے بعد وہ خود بھی لنگڑاتے ہوئے میدان سے باہر آئے تھے جس کا سبب پنڈلی کی تکلیف تھی۔

تبصرے بند ہیں.