اسلام آباد(آن لائن) وز یر ا عظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی‘جس میں آرمی چیف نے عمران ان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکبادی اور ملکی سلامتی سمیت پائیدار امن اور استحکام کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پیر کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے پرائم منسٹر ہاؤس میں ملاقات کی ‘جس میں آرمی چیف نے عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد کی اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور سمیت ملکی سلامتی صورتحال اور سرحدوں کی حفاظت پر بات چیت کی گئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کو دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشن پر بریف کیا ۔اس موقع پر آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔وزیراعظم نے دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہاتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج نے لازوال قربانیاں دی ہیں،جن کو کبھی بھی نہیں بھلایا جا سکتا۔
تبصرے بند ہیں.