6000 میگاواٹ بجلی کی کمی ہے، دنیا تعاون کرے،پاکستان
نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو 6000 میگاواٹ سے زیادہ بجلی کی کمی کا سامنا ہے،خاتمے کے لیے بیرونی تعاون کی ضرورت ہے۔ درپیش ترقیاتی مسائل کے حل کے لیے پاکستان کی شہری منڈیوں کو وسعت دینے پرغورکررہے ہیں۔ گزشتہ روز اقوام متحدہ کے ادارہ برائے عالمی ترقی (یو این ڈی پی) کے ایگزیکٹو بورڈ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ پاکستان دنیا کا چھٹا بڑا گنجان آباد ملک ہے اور اس کی 37 فیصد آبادی شہروں میں رہائش پذیر ہے جس کی وجہ سے یہ جنوبی ایشیا کا دوسرا بڑا شہری آبادی والا ملک بن چکا ہے۔ آبادی کی تیزی سے شہروں میں منتقلی کے باعث درپیش ترقیاتی مسائل کے حل کے لیے پاکستان شہری منڈیوں کو وسعت دینے پر غور کر رہے ہیںاس کے علاوہ تمام شعبوں کی بروقت ترقی، شہری انتظام کو بہتر بنانا، لوگوں کی مہارت بہترکرنا اور دیہی ترقی کو متاثر کیے بغیر خود مختاری مقامی حکومتوں کی تشکیل بھی ترجیحات میں شامل ہیں۔ تعاون کے دوسرے مرحلے میں موثر تعاون کیلیے یواین ڈی پی کو ترقیاتی منصوبوں، انسانی بنیادوں پرا مداد اور مالیاتی بہتری کے لیے تعاون کرنا ہوگا جس کے لیے اگلے پانچ سال کے لیے 1.9 ارب ڈالر جبکہ سالانہ بنیادوں پر 380 ملین ڈالر کی ضرورت ہو گی۔
تبصرے بند ہیں.