6 سال کے دوران پاکستان انڈونیشیا تجارت 60.85 فیصد بڑھ گئی
اسلام آباد: 6 سال کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کی مجموعی تجارت میں 60.85فصد کا اضافہ ہوا ہے۔ انڈونیشیئن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین ڈاکٹر الہامی الیاس نے کہا ہے کہ مالی سال 2004-05 کے دوران پاکستان اورا نڈونیشیا کی باہمی تجارت کا حجم 645.3 ملین ڈالر تھا جو مالی سال2011-12 میں بڑھ کر1.38 ارب ڈالر تک پہنچ گیااس طرح 6 سال کے قلیل عرصے میں دونوں ممالک کی باہمی تجارت میں 60فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاجر و صنعتکار برادری کے روابط کو فروغ دے کر باہمی تجارت میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے جس سے برادر اسلامی ممالک کی معیشتوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے
تبصرے بند ہیں.